: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ کے صدرکے عہدہ کے الیکشن سے ایک دن قبل ای میل معاملے میں جرائم کے
الزامات سے بری ہونے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے
انتخابی مہم کو تقویت مل گئی ہے او ران کے حامی اب اس معاملے کو اچھالنے
والے ری پبلیکن اراکین پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ ہلیری کلنٹن
اور ڈونالڈ ٹرمپ نے کل اپنا پورا دن کچھ منتخب ریاستوں میں
جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے انتخابی مہم میں گذارا
اور ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی۔ دونوں امیدواورں کے درمیان سخت مقابلہ ہے لیکن ہلیری کلنٹن اب بھی کچھ پوائنٹ سے سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔